این ایچ آر سی تلنگانہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 109 مقدمات کی سماعت کرے گا
کمیشن کے چیئرمین جسٹس وی راما سبرامنیم کے ساتھ ممبران جسٹس (ڈاکٹر) ودیوت رنجن سارنگی اور وجیا بھارتی سیانی کے ساتھ پیر کو صبح 10:00 بجے ،ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ، جوبلی ہلز، حیدرآباد میں شکایت کنندگان اور متعلقہ ریاستی عہدیداروں کی موجودگی میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) 28 اور 29 جولائی کو دو روزہ ’اوپن ہیئرنگ اینڈ کیمپ میٹنگ‘ منعقد کرے گا، جس میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 109 مقدمات کی سماعت کی جائے گی اور متاثرین کو جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔
کمیشن کے چیئرمین جسٹس وی راما سبرامنیم کے ساتھ ممبران جسٹس (ڈاکٹر) ودیوت رنجن سارنگی اور وجیا بھارتی سیانی کے ساتھ پیر کو صبح 10:00 بجے ،ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ، جوبلی ہلز، حیدرآباد میں شکایت کنندگان اور متعلقہ ریاستی عہدیداروں کی موجودگی میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
کمیشن کے سکریٹری جنرل بھرت لال، ڈائرکٹر جنرل (جانچ) آر پی مینا، رجسٹرار (قانون) جوگندر سنگھ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔
سماعت کے دوران جن معاملات پر غور کیا جائے گا، ان میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے عہدے کا مبینہ غلط استعمال، حکومت کی سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کے تحت مراعات سے انکار، جیلوں میں بے قاعدگی، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لوگوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں مبینہ غفلت، ریاست بھر کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے حقوق، خواتین کے حقوق، اور ان کی صحت کے مسائل، خاص طور پر حاملہ خواتین اور انسانی سمگلنگ وغیرہ شامل ہیں۔
کمیشن دوسرے دن صبح 11 بجے ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرے گا تاکہ انہیں انسانی حقوق کے مختلف مسائل اور خلاف ورزیوں کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیدار کیا جاسکے۔
کمیشن تلنگانہ حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے سماج کے مختلف طبقات کی فلاح و بہبود کے مقصد سے این ایچ آر سی کی طرف سے جاری کردہ مشورے کے جواب میں لیے گئے فیصلے کا بھی جائزہ لے گا۔
اس کے بعد کمیشن ریاست سے متعلق انسانی حقوق کے مسائل کو سمجھنے کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں، این جی اوز اور انسانی حقوق کے محافظوں (ایچ آر ڈی) کے نمائندوں کے ساتھ دوپہر 2 بجے میٹنگ کرے گا۔ اس میٹنگ کے بعد ریاست میں انسانی حقوق کے مسائل اور کمیشن کی طرف سے کی گئی کارروائی کے بارے میں وسیع تر معلومات کو عام کرنے کے لیے میٹنگ کے نتائج پر ایک میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کمیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے 2007 سے وقتاً فوقتاً مختلف ریاستوں میں کیمپ میٹنگ کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے اڈیشہ کے بھونیشورمیں ایک بہت ہی مفید’اوپن ہیئرنگ اینڈ کیمپ میٹنگ‘ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
کمیشن نے اس سے قبل اتر پردیش، بہار، کرناٹک، گجرات، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، منی پور، مدھیہ پردیش، پنجاب، کیرالہ، پڈوچیری، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، انڈمان اور نکوبار، ناگالینڈ، اتراکھنڈ، راجستھان، اروناچل پردیش، مغربی بنگال، تمل ناچل پردیش اور مہاراشٹر میں کیمپ میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔