تلنگانہ

این آئی اے کا موظف ہیڈماسٹر کے مکان پر چھاپہ،فرزند گرفتار

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے رائے درگم میں قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے موظف ہیڈماسٹر کے مکان پر چھاپہ مارااور ان کے فرزند سہیل کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے رائے درگم میں قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے موظف ہیڈماسٹر کے مکان پر چھاپہ مارااور ان کے فرزند سہیل کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

اس ریٹائرڈہیڈماسٹرجس کی شناخت عبدل کے طورپر کی گئی ہے، کا بیٹا سہیل بنگالورومیں مقیم تھا اور وہ سافٹ ویر انجینئر کے طورپروہاں کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔

سہیل کے بینک کھاتے میں حال ہی میں بھاری رقم جمع کروائی گئی جس پر این آئی اے کی ٹیم نے اس کے ارکان خاندان سے پوچھ گچھ کی۔

بعد ازاں سہیل کو رائے درگم پولیس اسٹیشن لے جایاگیا۔این آئی اے دہشت گردی سے متعلق معاملات کی جانچ کررہی ہے۔

اس تلاشی کے بارے میں مزید تفصیلات کاعلم نہ ہوسکا۔

a3w
a3w