کشمیر میں 11 مقامات پر این آئی اے کے دھاوے
اس تحقیقاتی ایجنسی نے گذشتہ دو دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور منگل کے روز ایجنسی نے مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ تین جنگجوئوں کی جائیدادوں کو بھی قرق کر دیا۔
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح وادی کشمیر میں قریب ایک درجن مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر میں جمعرات کی صبح دو اضلاع میں 11 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے یو اے پی اے کے تحت کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی کو سال 2019 میں کالعدم قرار دیا تھا۔ سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے قبل این آئی اے نے وادی میں کریک ڈائون کو تیز تر کر دیا ہے۔
اس تحقیقاتی ایجنسی نے گذشتہ دو دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور منگل کے روز ایجنسی نے مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ تین جنگجوئوں کی جائیدادوں کو بھی قرق کر دیا۔