ملک کو غلام بننے سے بچانا ہے، شنڈے اور فڈنویس اخلاقی طورپر استعفیٰ دیں: ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہاکہ انہوں نے اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دیا،کیونکہ غداروں کے ساتھ حکومت چلانا۔ممکن نہیں تھا۔

ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور دیویندرفڑنویس حکومت پر سپریم کورٹ کے آج دیئے جانے والے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ ریاست کی ایکناتھ شندے اور دیویندرفڑنویس کی حکومت غیر آئینی ہے اور اخلاقی طور پرانہیں استعفیٰ ددے دینا چاہیئے ۔ ہم سب کو مل کر ملک کے آئین،ریاست اور ملک کو غلامی سے بچانا ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے بہار کے چیف منسٹر نیتیش کمار اور نائب وزیر تیجسوی یادو کااستقبال کرتے ہوئے ان کی موجودگی میں کہاکہ "سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،کیونکہ بقول عدالت عالیہ میں استعفیٰ نہیں دیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔
لیکن میں اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دے دیا ،دراصل شیوسینا کے غداروں کو سوال کرنے کوئی حق نہیں ہے،پارٹی سربراہ بال ٹھاکرے نے انہیں سیاسی سطح پر نوازا اور انہوں نے غداری کی اور میں انہیں جواب نہیں دینا چاہتاہوں۔”
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہاکہ انہوں نے اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دیا،کیونکہ غداروں کے ساتھ حکومت چلانا۔ممکن نہیں تھا۔