ساری دنیا میں ملک نشانہ تنقید: سلمان خورشید
سلمان خورشید اپنی بیگم اور سابق رکن اسمبلی لوئی خورشید کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سامان تقسیم کرنے کیلئے دو روزہ دورہ پر فرخ آباد آئے ہوئے ہیں۔

فرخ آباد(یوپی): سینئر کانگریس قائد وسابق مرکزی وزیرسلمان خورشید نے اتوار کے دن کہا کہ منی پور کے 4مئی کے واقعہ کیلئے ملک کو ساری دنیا میں تنقید کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ سلمان خورشید اپنی بیگم اور سابق رکن اسمبلی لوئی خورشید کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سامان تقسیم کرنے کیلئے دو روزہ دورہ پر فرخ آباد آئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے شہر کے منیہاری علاقہ میں پارٹی کے ایک کارکن کے مکان پر میڈیانمائندوں سے بات چیت کی۔ کانگریس قائد نے کہا کہ وہ دنیا سے کہناچاہتے ہیں کہ ہندوستان برا نہیں ہے لیکن بعض لوگ برے ہیں جنہیں سزا دی جانی چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو سزا مل کررہے گی۔ سلمان خورشید نے یہ بھی کہا کہ منی پور کے قابل مذمت واقعہ کو ہندوستان کی امیج سے نہیں جوڑناچاہئیے۔ سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ سینئر کانگریس قائد سونیاگاندھی منی پور مسئلہ پروزیراعظم نریندرمودی کی خاموشی پر سوال اٹھاچکی ہیں۔
وزیراعظم کو راست جواب بیان دیناچاہئیے۔ انہیں یہ بتاناچاہئیے کہ سچ بولنے میں تاخیر کیوں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ منی پور کا المناک واقعہ نہ صرف ریاستی حکومت پر بلکہ مرکز پرسوال اٹھاتا ہے۔