آندھراپردیش

خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم دے دیا

خاتون کو ندی پارکرتے ہوئے اسپتال کو لے جایاجارہا تھ اکہ راستے میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ندی پار کرنے کے بعد اسے 108 اہلکاروں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچہ بالکل ٹھیک ہیں۔

حیدرآباد: حاملہ خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم دیا۔سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اس کو اسپتال منتقل کرنے میں دشواری کاسامناکرناپڑا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع منیم کے پاروتی پورم میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع کے کوماراڈا منڈل کی اوتاکوسو گاؤں تک سڑک نہ ہونے کی وجہ سے، اس حاملہ خاتون کو ندی پارکرتے ہوئے اسپتال کو لے جایاجارہا تھ اکہ راستے میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ندی پار کرنے کے بعد اسے 108 اہلکاروں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچہ بالکل ٹھیک ہیں۔