دہلی
ٹرینڈنگ

نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیت لیا

مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ہندوستان کی سب سے باوقار مقابلہ حسن فیمینا مس انڈیا 2024 کا فائنل بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔

ممبئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ہندوستان کی سب سے باوقار مقابلہ حسن فیمینا مس انڈیا 2024 کا فائنل بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال فیمینا مس انڈیا 2024 بن گئی ہیں۔ انہیں 2023 کی فاتح نندنی گپتا نے تاج پہنایا۔ نکیتا اب مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

دادر اور نگر حویلی (مرکزی خطہ) سے تعلق رکھنے والی ریکھا پانڈے کو فیمینا مس انڈیا 2024 کی پہلی رنر اپ اور گجرات کی آیوشی ڈھولکیا کو دوسری رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔نکیتا پوروال، ریکھا پانڈے اور آیوشی ڈھولکیا کو نیہا دھوپیا نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔

ٹاپ 15 فائزین کو سوال و جواب کے سیگمنٹ میں آخری امتحان کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ڈیزائنر نکیتا مہسالکر، اداکارہ سنگیتا بجلانی، ہدایت کار انیس بزمی، اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئین نیہا دھوپیا، کوریوگرافر بوسکو مارٹس اور ہدایت کار مدھور بھنڈارکر شریک تھے۔