حیدرآباد
کے سی آر کے جلسہ کو کامیاب بنانے نرنجن ریڈی کی اپیل
نرنجن ریڈی نے 4 ڈسمبر کو محبوب نگر ضلع میں وزیراعلی کے جلسہ کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔انہوں نے ونپرتی ضلع مستقرمیں ایم ایل اے کیمپ آفس میں ٹی آرایس پارٹی لیڈروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے 4 ڈسمبر کو محبوب نگر ضلع میں وزیراعلی کے جلسہ کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔انہوں نے ونپرتی ضلع مستقرمیں ایم ایل اے کیمپ آفس میں ٹی آرایس پارٹی لیڈروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر پالامور رنگاریڈی آبپاشی پراجکٹ کو وزیراعلی کی قیادت میں مکمل کیاجاتا ہے تو اس سے متحدہ ضلع سرسبز وشاداب بنے گا۔
انہوں نے کہاکہ مقدمات کی وجہ سے اس پراجکٹ کے کام میں تاخیر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ چاہے راہ میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ ڈالی جائیں، اس پراجکٹ کو مکمل کرتے ہوئے صاف پانی سپلائی کیاجائے گا۔