تلنگانہ
نتن گڈکری نے تروملا مندر میں درشن کیے
مندر کے عہدیداروں نے مرکزی وزیر کا استقبال کیا اور درشن کے انتظامات کیے۔ درشن کے بعد پنڈتوں نے انہیں آشیرواد دیا اور مندر کا پرساد پیش کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتہ کی صبح اے پی کی مشہور تروملا مندر میں اپنی اہلیہ کے ساتھ درشن کیے۔
وہ جمعہ کی رات تروملا پہنچے اور گایتری نیلایم میں قیام کیا۔ آج صبح وی آئی پی درشن کے دوران انہوں نے اہلیہ کے ساتھ درشن کیے۔
مندر کے عہدیداروں نے مرکزی وزیر کا استقبال کیا اور درشن کے انتظامات کیے۔ درشن کے بعد پنڈتوں نے انہیں آشیرواد دیا اور مندر کا پرساد پیش کیا۔