دہلی

نتیش حکومت ہمارے مطالبہ کے سامنے جھک گئی:تیجسوی

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر قائد  تیجسوی یادو نے آج کہا کہ کو آشا اور ممتا  ورکرس کی ترغیبی رقم میں اضافہ کرنے کے ان کے مطالبہ کے سامنے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کوجھکنا پڑا۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر قائد  تیجسوی یادو نے آج کہا کہ کو آشا اور ممتا  ورکرس کی ترغیبی رقم میں اضافہ کرنے کے ان کے مطالبہ کے سامنے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کوجھکنا پڑا۔بہار حکومت نے اسمبلی انتخابات سے قبل آشا اور ممتا ورکرس کے اعزازیہ میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

آشا ورکر کو اب ایک ہزار روپے کے بجائے 3 ہزار روپے کی ترغیبی رقم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ممتا ورکرس کو 300 روپے کے بجائے 600 روپے کی ترغیبی رقم دی جائے گی۔ تیجسوی یادو نے بہار حکومت کے اس فیصلہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یادو نے چہارشنبہ کے دن  کو ایکس پر لکھا کہ انہوں نے وزیر صحت کے طور پر اپنے 17 ماہ کے دوران آشا اور ممتا ورکرس کی ترغیبی رقم بڑھانے کا عمل شروع کیا تھا جو آخری مرحلہ میں تھا لیکن تب تک حکومت اور چیف منسٹر  عادتاً پلٹی مار گئے۔

انہوں نے این ڈی اے حکومت کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت 2 سال سے کنڈلی مارکر بیٹھی رہی۔ اب آخر کار انہیں آشا اور ممتا ورکرس کی ترغیبی رقم بڑھانے کے ہمارے مطالبہ کے سامنے جھکنا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں کی حکومت نے چالاکی کرتے ہوئے ہمارے مطالبہ پر پوری طرح عمل نہیں کیا۔ انہیں اعزازیہ ملنا چاہیے نہ کہ مراعات کی رقم نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب یہ حکومت آنگن واڑی کارکنوں‘ معاونین اور باورچیوں کے اعزازیہ میں اضافہ کے ہمارے مطالبہ کو ماننے پر مجبور ہو گی۔اپوزیشن لیڈر نے لکھا اپنے 17 ماہ کے مختصر دور میں ہم نے وکاس متر‘ شکشا متر‘ ٹولہ سیوک‘ تعلیمی مرکز اور پنچایتی راج کے عوامی نمائندوں کے اعزازیہ میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات،‘علانات‘وعدوں‘ ارادوں اور دعوؤں کو دیکھ کر اس نقلچی‘ تھکی ہوئی‘ اندھی اور بصارت سے محروم حکومت کا خوف دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ یہ ڈر اچھا ہے لیکن کیا وہ 20 سال سے مونگ پھلی چھیل رہے تھے؟

وہی حکومت‘ اس کے لیڈر‘ وزرا اورعہدیداران جو ہمارے اعلانات کا مذاق اڑاتے تھے اب اقتدار کو جاتا دیکھ کر بھاگ رہے ہیں۔ این ڈی اے حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ صرف تیجسوی کی ہر چیز کو نقل کریں گے یا آپ اپنے دماغ کا بھی استعمال کریں گے؟۔