شمالی بھارت

نتیش کمار نے نویں بار چیف منسٹر کے طور پر حلف لے لیا

بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی ایچ اے ایم کے حامیوں نے جئے بھیم کے نعرے لگائے اور جے ڈی یو کے حامیوں نے نتیش کمار کے حق میں نعرے لگائے۔

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رہنما نتیش کمار نے اتوار کو نویں بار بہار کے وزیراعلی کے طور پر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا سمیت چھ دیگر نے کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

راج بھون میں منعقدہ تقریب میں بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے نتیش کمار کے بعد بی جے پی کے سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، جے ڈی یو کے وجے چودھری، وجیندر یادو، شرون کمار، بی جے پی کے ہی پریم کمار، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سنتوش کمار اور سومن کمار اور آزاد سمیت کمار سنگھ نے کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔

اس موقع پر بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی ایچ اے ایم کے حامیوں نے جئے بھیم کے نعرے لگائے اور جے ڈی یو کے حامیوں نے نتیش کمار کے حق میں نعرے لگائے۔

حلف برداری کی تقریب میں بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیوش چندر ٹھاکر، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس، ایچ اے ایم کے قومی صدر جیتن رام مانجھی، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ، بی جے پی لیڈر منگل پانڈے اور راجیو پرتاپ روڈی اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔