کھیل

افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آج افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے کین ولیمسن کی جگہ ول ینگ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

چینائی: افغانستان نے چہارشنبہ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آج افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے کین ولیمسن کی جگہ ول ینگ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے اور آج جیتیں گے، ہم اسی ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمیں 100 فیصد یقین نہیں ہے کہ کیا کریں۔ یہ ایک اچھی پچ ہے، امید ہے کہ ہم بڑا سکور کر سکتے ہیں ۔ ولیمسن کی جگہ ول ینگ ٹیم میں آئے ہیں۔ ہر گراؤنڈ، ہر ٹیم اور ہر پچ کے مطابق ڈھلنا ضروری ہے۔

افغانستان کی ٹیم:-

رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی۔

نیوزی لینڈ ٹیم:-

ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر/کپتان)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مشل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ۔