تلنگانہ

حیدرآباد:پرجاوانی پروگرام پر عوام کا بہتر ردعمل

عوامی مسائل کے سلسلہ میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام جاری ہے۔ہر منگل اور جمعہ کو عوام کی بڑی تعداد درخواستیں داخل کررہی ہے۔

حیدرآباد: عوامی مسائل کے سلسلہ میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام جاری ہے۔ہر منگل اور جمعہ کو عوام کی بڑی تعداد درخواستیں داخل کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت

مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں درخواست گذار اپنے کام کے سلسلہ میں حکام سے اپیل کرنے آرہے ہیں، ان میں بیشتر اراضیات کے تنازعات اور وظائف سے متعلق مسائل ہیں۔

وزیر پونم پربھاکر نے اس پروگرام میں شرکت کی اور عوام سے درخواستیں وصول کیں۔ ہفتہ میں دو دن 10بجے دن تا ایک بجے دوپہر پرجا وانی پروگرام منعقد کیاجارہا ہے۔دس بجے دن سے پہلے آنے والے افراد کو ہی درخواستیں داخل کرنے کا موقع دیاجارہا ہے۔اس موقع پر پولیس کابھاری بندوبست دیکھاجارہا ہے۔

ریاستی حکومت نے معذورین کیلئے علحدہ قطار کا انتظام کیا ہے۔پرجا وانی کیلئے آنے والوں کے لئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس تلگو ریاست میں تقریبا دس سال بعد کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد اس پروگرام کو شروع کیاگیا ہے جس پر عوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔

آج منگل کو ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عوام کی بڑی تعداد اپنی شکایات اور مسائل کے ساتھ پہنچی جو قطار میں کھڑے تھے۔ بعض افرادکل رات سے ہی اس کا انتظار کر رہے تھے۔