تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس میں کوئی ناراضگیاں نہیں: مانک راؤ ٹھاکرے

اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ کانگریس امور مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ تلنگانہ کانگریس میں کوئی ناراضگیاں نہیں ہیں‘ تمام قائدین آپس میں متحدہیں۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ کانگریس امور مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ تلنگانہ کانگریس میں کوئی ناراضگیاں نہیں ہیں‘ تمام قائدین آپس میں متحدہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈی سرینواس کی گھرواپسی کانگریس میں اختلافات
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، گاندھی بھون میں پرچم کشائی
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ

گذشتہ دو روز سے ملاقات کے دوران تمام قائدین نے پارٹی کی کامیابی‘ پارٹی کے پروگراموں بشمول ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان میں متحدہ طور پر حصہ لیتے ہوئے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو ریاست میں گھر گھر پہنچانے کا یقین دلایا ہے۔

مانک راؤ ٹھاکرے دوروزہ دورہ حیدرآباد کے بعد آج اپنی واپسی سے قبل گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو روز کے دوران بہت ہی خوشگوار ماحول میں پارٹی کے تمام قائدین سے علٰحدہ علٰحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں اور مختلف کمیٹیوں کے اجلاسوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام قائدین نے 26 جنوری سے شروع ہونے والے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان کو کامیاب بنانے بھرپور تعاون کا پیشکش کیا ہے۔

مانک راؤ ٹھاکرے نے کہاکہ تلنگانہ کا ان کا پہلا سیاسی دورہ ہے۔ اس دوران انہوں نے محسوس کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے‘ پارٹی قائدین اور کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ تلنگانہ کانگریس کی تشکیل جدید کے بعد جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں‘ ان کی اولین ذمہ داری پارٹی کو مضبوط بنانے اور پارٹی کے پروگراموں کو عوام تک پہنچانا ہے۔

ٹھاکرے نے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ تلنگانہ میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بے حد کامیاب رہی۔ ایک سوال کے جواب میں مانک راؤ ٹھاکرے نے کہاکہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کسی ایک ضلع تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ہر ضلع منڈل‘ ہر گاؤں اور بوتھ کی سطح پر پارٹی قائدین اور کارکن گھر گھر پہنچ کر راہول گاندھی کے پیام نفرت چھوڑو‘ بھارت جوڑو کو عوام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا کا بعض گوشہ راہول گاندھی کے پیام کی تشہیر صحیح انداز میں نہیں کررہا ہے چنانچہ اے آئی سی سی نے ملک بھر میں راہول گاندھی کے اس پیغام کو عوام تک راست پہنچانے کیلئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر پرینکا گاندھی تلنگانہ میں ابھیان میں شرکت کریں گی‘ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہاکہ تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راہول کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ صرف کانگریس پارٹی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے اتحاد و سالمیت آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی‘ بیروزگاری کے خلاف نکالی جاری ہے۔

قبل ازیں صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی نے مانک راؤ ٹھاکر کا تعارف کروایا۔ پریس کانفرنس میں اے آئی سی سی قائدین سلیم جاوید‘ بوس راجو‘ سی ایل پی قائد بھٹی وکرمارکہ‘ مدھویاشکی گوڑ‘ مہیشور ریڈی‘ جی چنا ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے۔