بھارت

12 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا: سیتا رمن

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس کے ساتھ انکم ٹیکس کے لیے ایک نیا سلیب جاری کیا جائے گا جس میں صفر سے چار لاکھ روپے تک کی آمدنی پر پانچ فیصد، چار لاکھ سے آٹھ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر دس فیصد ٹیکس ہوگا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں متوسط ​​طبقے کو بڑی راحت دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ اب 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
روپیہ آتا کہاں سے ہے، جاتا کہاں ہے

پارلیمنٹ میں مالی سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔”

انہوں نے کہا ’’مڈل کلاس معیشت کو مضبوط کرتی ہے۔ اس لئے ان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے ہم نے وقتاً فوقتاً ٹیکس کے بوجھ کو کم کیا ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ روپے تک کی عام آمدنی والے ٹیکس دہندگان کو خصوصی شرح آمدنی جیسے کیپٹل گین کو چھوڑ کر، سلیب کی شرح میں کمی کی وجہ سے حاصل ہونے والے فوائد کے علاوہ ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے تاکہ انہیں کوئی ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس کے ساتھ انکم ٹیکس کے لیے ایک نیا سلیب جاری کیا جائے گا جس میں صفر سے چار لاکھ روپے تک کی آمدنی پر پانچ فیصد، چار لاکھ سے آٹھ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر دس فیصد ٹیکس ہوگا۔

12 لاکھ سے 16 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 15 فیصد، 16 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 20 فیصد، 20 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 25 فیصد اور 24 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگے گا۔