طب کا نوبل انعام 2024 دو امریکی سائنسدانوں کے نام
مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے۔
اسٹاک ہوم : رواں برس 2024ء کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت دو امریکی سائنس دانوں وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن نے جیت لیا۔
اس بات کا اعلان نوبل اسمبلی نے اسٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ نوبل انعام جیتنے والے دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ اعزاز مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر دیا گیا۔
مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے۔
نوبل کمیٹی نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کے لیے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا اور یہ کہ مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے کے حوالے سے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔
اس جوڑے کے کام کی وضاحت کرتے ہوئے نوبل کمیٹی کے وائس چیئر پروفیسر اولے کیمپے نے مرنا کی دریافت کو ”ایک چھوٹے سے مالیکیول کے طور پر بیان کیا، جس نے جین ریگولیشن میں ایک نیا میدان کھول دیا ہے۔‘‘
اگرچہ جوڑی الگ الگ لیبز میں کام کرتی تھی، ان کی مشترکہ تحقیق کی وجہ سے وہ اپنے وسائل کو مرنااور اس کے کردار کے بارے میں معلومات کو بڑھانے کے لیے اکٹھا کر سکی۔
واضح رہے کہ اس ہفتے سائنس کے شعبے میں دو مزید نوبل انعامات کا اعلان کیا جائے گا، جس میں فزکس اور کیمسٹری کے میدانوں میں انعامات بالترتیب منگل اور چہارشنبہ کو دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انعام کی رقم سویڈش انونٹر الفریڈ نوبل کی چھوڑی ہوئی رقم سے دی جاتی ہے۔ منگل کے دن فزکس‘ بدھ کے دن کیمسٹری اور جمعرات کے دن ادب کے نوبل انعام کا اعلان ہوگا جبکہ نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔