حیدرآباد

 اقامتی اسکولس کے آوٹ سورسڈ ملازمین کو تنخواہ کی عدم اجرائی

بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 4,000 ملازمین کو جاری ماہ تنخواہ ایصال نہیں کی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سوسائٹی کے فنڈس کو دیگر مدات پر صرف کردئیے جانے کے باعث سوسائٹی‘ تنخواہیں ایصال کرنے کے مؤقف میں نہیں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے اقامتی اسکولس کے اوٹ سورس ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہیں تاحال ایصال نہیں کی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں کبھی تنخواہوں کی اجرائی میں اتنی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 اگرچہ سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے 205 اقامتی اسکولس کے ریگولر عملہ کی تنخواہیں ایصال کی جاچکی ہیں مگر وہ ملازمین جن کی خدمات اوٹ سورس اساس پر حاصل کی جارہی ہیں اس مرتبہ تنخواہوں سے محروم کردئیے گئے ہیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 4,000 ملازمین کو جاری ماہ تنخواہ ایصال نہیں کی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سوسائٹی کے فنڈس کو دیگر مدات پر صرف کردئیے جانے کے باعث سوسائٹی‘ تنخواہیں ایصال کرنے کے مؤقف میں نہیں ہے۔