مشرق وسطیٰ

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث نہیں: اسرائیلی عہدیدار

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

تل ابیب: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک فوجی کی سرسلہ میں آخری رسومات

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ گزشتہ روز تبریز شہر سے 100 کلو میٹر دور پیش آیا تھا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبد الہیان، گورنر تبریز اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان اور گورنر تبریز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی بھی جائے حادثہ سے مل گیا ہے جسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

a3w
a3w