دہلی
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے نوٹیفکیشن جاری
کاغذات نامزدگی اس ماہ کی 27 تاریخ تک بھرے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے عام انتخابات 19 اپریل سے سات مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پہلے مرحلے میں 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
ان میں تامل ناڈو کی 33، راجستھان کی 12، اتر پردیش کی 8، مدھیہ پردیش کی 6، اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹر میں 5، 5، بہار کی 4، مغربی بنگال کی 3، اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ کی 2-2 نشستیں اور چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، اندومان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک ایک سیٹ پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔
کاغذات نامزدگی اس ماہ کی 27 تاریخ تک بھرے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے عام انتخابات 19 اپریل سے سات مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔