مشرق وسطیٰ

ہندوستانی عازمین حج کا جدہ تا مکہ مکرمہ حرمین ٹرین سے سفر (تصاویر)

ہندوستانی قونصل خانہ جدہ نے متعلقہ سعودی حکام کے تال میل سے عازمین کیلئے مزید آرام دہ سفر کا انتظام کیا۔

جدہ: جدہ ایرپورٹ پہنچنے والے ہندوستانی عازمین حج آج بسوں کے بجائے تیزرفتارحرمین ٹرین سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

ہندوستانی قونصل خانہ جدہ نے متعلقہ سعودی حکام کے تال میل سے عازمین کیلئے مزید آرام دہ سفر کا انتظام کیا۔

سفیرہند متعینہ سعودی عرب سہیل اعجاز خان اور قونصل جنرل شاہدعالم کے ہمراہ سعودی عربین ریلویز کے نائب صدر الحربی اور وزارتِ حج ووزارتِ ٹرانسپورٹ کے دیگر عہدیدار جدہ ایرپورٹ سے ہندوستانی عازمین حج کو اپنی نگرانی میں مکہ مکرمہ لے گئے۔

300کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس ٹرین سے جدہ تا مکہ سفر کا وقت بھی کافی بچ گیا۔

اندازہ ہے کہ جاریہ سال 32ہزار ہندوستانی عازمین اس خصوصی سرویس کو استعمال کریں گے۔

a3w
a3w