تعلیم و روزگار

اقامتی اسکولوں میں 9231 عہدوں کو پُرکرنے نوٹیفکیشن جاری

حکومت تلنگانہ نے بی سی، ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی ریسڈنشیل اسکولس سوسائٹی کے تحت خالی ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے بی سی، ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی ریسڈنشیل اسکولس سوسائٹی کے تحت خالی ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
اقامتی اسکولوں میں ٹی جی ٹی اساتذہ کے تقررات
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر

پہلے مرحلے میں مختلف زمروں میں جملہ9231 ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے وقت 123 اقامتی اسکولس تھے، ان کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 1011کردیاگیا۔تین سال قبل متعلقہ اقامتی اسکولوں میں 10,000 جائیدادوں کو پُرکرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، لیکن حال ہی میں مزید ملازمتوں کو پُرکرنے کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے۔

ڈگری کالجوں میں 868 فیکلٹی ارکان اور فزیکل ڈائریکٹر، لائبریرین کی ملازمتیں پُر کی جائیں گی۔جونیئر کالجوں میں 2008 لکچررس،1276 پی جی ٹی، 434 لائبریرین، 275 فزیکل ڈائرکٹر، 134 آرٹس 92 کرافٹ، 124 میوزک، 4020 ٹی جی ٹی کی ملازمتیں پر کی جائیں گی۔

اس مہینے کی 12 تاریخ سے ون ٹائم رجسٹریشن اور 17 تاریخ سے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

a3w
a3w