29 نومبر پوری دنیا میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے: ترک اسپیکرِ اسمبلی
ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ "ترکیہ کی حیثیت سے، میں تمام فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، چاہے وہ مغربی کنارے میں ہو ں یا غزہ میں۔
استنبول: ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ "ترکیہ کی حیثیت سے، میں تمام فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، چاہے وہ مغربی کنارے میں ہو ں یا غزہ میں۔
ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکراور ایشین پارلیمانی اسمبلی کے موجودہ صدر قرتلمش نے انطالیہ میں گرینڈ نیشنل اسمبلی کی میزبانی میں (اے پی اے) ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
قرتلمش نے کہا کہ غزہ میں قتل عام کرنے والوں کو ضرور سزا ملے گی۔
"جس طرح سریبرنٹثاکے قتل عام کے قاتلوں کو بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں جوابدہ ٹھہرایا گیا تھا، اسی طرح نیتن یاہو اور اس کے گروہ کو بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں جوابدہ ہونا چاہیے۔ اس کے لیے عالمی برادری کو ہر طرح کی تیاری کرنی چاہیے اور عالمی برادری کو اس لحاظ سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔”
دو دن بعد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن منعقد ہونے کا اظہار کرنے والے قرتلمش نے کہا: "29 نومبر پوری دنیا میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔ میں اس بات کا اظہار کرنا چاہوں گا کہ اے پی اے کونسلز کے نمائندوں کی حیثیت سے ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم انطالیہ سے دنیا کو فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے اتحاد کا اعلان کریں۔
بطور ترکیہ اس موقع پر ہم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم تمام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، خواہ وہ مغربی کنارے میں ہوں یا غزہ میں، اور ہم آخر دم تک فلسطینی عوام کے اس جائز دفاع کی حمایت کریں گے۔ یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں بھی میں اسی چیز کا ایک بار پھر اظہار کرنا چاہتا ہوں۔”