ویڈیو: ”اب شادی جلدی کرنی پڑے گی“
پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سے نامزدگی داخل کرنے کے بعد پہلی الیکشن ریالی سے خطاب کے دوران کانگریس قائد راہول گاندھی سے پیر کے دن وہی سوال ہوا جو سابق میں کئی مرتبہ ہوچکا ہے کہ آپ شادی کب کررہے ہیں۔

نئی دہلی: پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سے نامزدگی داخل کرنے کے بعد پہلی الیکشن ریالی سے خطاب کے دوران کانگریس قائد راہول گاندھی سے پیر کے دن وہی سوال ہوا جو سابق میں کئی مرتبہ ہوچکا ہے کہ آپ شادی کب کررہے ہیں۔
انہوں نے تیقن دیاکہ جلد کرلوں گا۔ تقریر کے اختتام پر راہول گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی وڈرا کو ڈائس کے سامنے بلایا۔ ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کی ستائش کی کہ وہ رائے بریلی میں انتخابی مہم کے لئے بہت محنت کررہی ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ میں ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کررہا ہوں اور میری بہن یہاں وقت دے رہی ہے جس کے لئے اس کا بے حد شکریہ۔
پرینکا گاندھی نے راہول گاندھی سے کہا کہ حاضرین ِ جلسہ میں سے کسی نے سوال کیا ہے اس کا جواب دو۔
راہول گاندھی نے پہلے یہ جانا چاہا کہ سوال کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے ہندی میں کہا ”اب جلدی کرنی پڑے گی“۔