مشرق وسطیٰ

دہشت گردی کے خلاف علاقائی اتحاد ضروری۔ وزیر اعظم مودی کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا فون

ایران کا ماننا ہے کہ مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو جیسے ہندوستانی قائدین امن دوستی اور بقائے باہم کے خواہاں تھے۔ ایرانی صدر نے اُمید ظاہر کی کہ تمام ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں یہی جذبہ کار فرما رہے گا۔

تہران/نئی دہلی (پی ٹی آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم نریندرمودی کو فون کیا اورپہلگام دہشت گرد حملہ کی مذمت کی۔

اُنہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔ نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ صدر پزشکیان نے ہفتہ کے دن کہاکہ ایران غیر انسانی حرکتوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ایران کا ماننا ہے کہ مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو جیسے ہندوستانی قائدین امن دوستی اور بقائے باہم کے خواہاں تھے۔ ایرانی صدر نے اُمید ظاہر کی کہ تمام ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں یہی جذبہ کار فرما رہے گا۔

ہندوستان کے ساتھ ایران کے باہمی معاشی تعلقات کے تعلق سے اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ تجارت اور انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھے گا۔ چابہار بندرگاہ خطہ میں اسٹراٹیجک انٹر ایکشن ہب بنے گی۔

وہ ایران۔ ہندوستان اور روس کو جوڑنے کا کام کرے گی۔ صدرپزشکیان نے وزیر اعظم مودی کو ایران آنے کی دعو ت دی۔ وزیر اعظم مودی نے ایران کی ہمدردی کی ستائش کی۔ اُنہوں نے ایران کے شہید رجائی پورٹ میں کل کے دھماکہ پر دکھ ظاہر کیا اور کہاکہ اگر کوئی مدد چاہئے تو ہندوستان ایران کی مدد کیلئے تیار ہے۔