سوشیل میڈیا

اب آپ 7 ممالک میں ہندوستان کا UPI استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ ممالک یہ ہیں

مرکزی حکومت نے اپنے پلیٹ فارم MyGovIndia پر ان ممالک کو نمایاں کرتے ہوئے ایک نقشہ شیئر کیا جہاں UPI کو قبول کیا جائے گا۔ فرانس، متحدہ عرب امارات، ماریشس، سری لنکا، سنگاپور، نیپال اور بھوٹان وہ ممالک ہیں جہاں یہ خدمات دستیاب ہوں گی۔

حیدرآباد: ہندوستان کی یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) خدمات سری لنکا اور ماریشس میں شروع ہونے کے بعد اب جملہ سات ممالک میں دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

ان دونوں ممالک میں خدمات کے آغاز کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کے ساتھ منگل کو ابو ظہبی میں UPI RuPay کارڈ سروس متعارف کرائی۔

مرکزی حکومت نے اپنے پلیٹ فارم MyGovIndia پر ان ممالک کو نمایاں کرتے ہوئے ایک نقشہ شیئر کیا جہاں UPI کو قبول کیا جائے گا۔ فرانس، متحدہ عرب امارات، ماریشس، سری لنکا، سنگاپور، نیپال اور بھوٹان وہ ممالک ہیں جہاں یہ خدمات دستیاب ہوں گی۔

اس سلسلہ میں ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہUPI گلوبل ہوگیا ہے! ہندوستان کا یونیفائیڈ ادائیگیوں کا انٹرفیس سری لنکا اور ماریشس میں لانچ کے ساتھ بین الاقوامی ہو چکا ہے! فوری، ون اسٹاپ ادائیگی کا انٹرفیس ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کو ظاہر کررہا ہے۔ 

اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لانچ کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا اور ماریشس میں UPI خدمات کا آغاز ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط روابط کو واضح کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میںUPI RuPay کارڈ کی خدمات کے آغاز کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےMyGovIndia نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ: "UAE میں UPI کرو۔

! PM @narendramodi اور UAE کے صدر @MohammedBinZayed نے UPI RuPay کارڈ سروس کی نقاب کشائی کی، جو ابوظہبی میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو فروغ دے گا۔