حیدرآباد

این ایس یو آئی نے تلنگانہ کی وزیرتعلیم کی قیامگاہ کے قریب احتجاج کیا

حیدرآباد: کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی کی قیامگاہ کے باہر احتجاج کیا۔

حیدرآباد: کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی کی قیامگاہ کے باہر احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں غیرمجاز پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو فوری طورپر بند کیاجائے۔

اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے الزام لگایا کہ بیشتر پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے بغیر کسی مجاز کے طلبہ کو داخلے دیئے ہیں۔

ان یونیورسٹیوں کی جانب سے بغیر اجازت طلبہ کیلئے سمسٹرامتحانات منعقد کرنے کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

این ایس یو آئی نے مطالبہ کیا کہ غیرمجاز یونیورسٹیوں کے مالکین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی جس نے بیشتر احتجاجی این ایس یو آئی ارکان بشمول ریاستی صدر این ایس یو آئی بالموری وینکٹ کو گرفتار کرلیا اور ان کو گوشہ محل اسٹیڈیم منتقل کردیا۔

اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔

ذریعہ
یواین آئی