سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس میں اے سی چیئر کار کوچس کی تعداد میں اضافہ
ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اعلان کیا کہ سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس (ٹرین نمبر 20707 اور 20708) میں اے سی چیئر کار کوچس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے ان ٹرینوں میں 14 اے سی چیئر کار کوچس تھے، اب ان کی تعداد 18 کر دی گئی ہے۔
حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اعلان کیا کہ سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس (ٹرین نمبر 20707 اور 20708) میں اے سی چیئر کار کوچس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے ان ٹرینوں میں 14 اے سی چیئر کار کوچس تھے، اب ان کی تعداد 18 کر دی گئی ہے۔
البتہ ایگزیکٹو کلاس کوچس کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
۔اسی رپورٹ کے مطابق حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے تحت 100 فیصد روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کی چھوٹ دی ہے۔ 16 نومبر 2024 سے 30 مئی 2025 کے دوران، مجموعی طور پر 49,633 الیکٹرک گاڑیوں کو رجسٹر کیا گیا جن پر حکومت نے 369.27 کروڑ روپے کی مالی چھوٹ دی
ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او سی ایچ سری دھر نے بتایا کہ یہ نیا انتظام ہفتہ سے نافذ العمل ہوگا۔سکندرآباد سے روانہ ہونے والی وندے بھارت ٹرین (20707) صبح 5:05 بجے روانہ ہوکر دوپہر 1:50 بجے وشاکھاپٹنم پہنچتی ہے۔
واپسی میں وشاکھاپٹنم سے روانہ ہونے والی ٹرین (20708) دوپہر 2:30 بجے روانہ ہوکر رات 11 بجے سکندرآباد پہنچتی ہے۔ریلوے نے مزید بتایا کہ دیگر چار ٹرینوں میں جنرل کوچز کی تعداد بھی بڑھا کر چار کر دی گئی ہے، جن میں ممبئی-بلہارس (11001/11002) ، ممبئی-چنئی (22157/22158) شامل ہیں۔