ہرمن پریت کور، ممبئی انڈینس کی کپتان مقرر

نیلامی میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا نام دوسرے نمبر پر آیا اور انہیں پہلے خریدنے کیلئے ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ممبئی انڈینز نے ہرمن پریت کور کو 1.8 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

ممبئی: ہرمن پریت کور کو ویمنس پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینز کی کپتان بنایا گیاہے۔ نیلامی میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا نام دوسرے نمبر پر آیا اور انہیں پہلے خریدنے کیلئے ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ممبئی انڈینز نے ہرمن پریت کور کو 1.8 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز نے ممبئی ٹیم کی کمان ہرمن پریت کور کو سونپ دی۔

ممبئی انڈینز نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی انڈینز نے ایک طرف آئی پی ایل میں ممبئی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تصویر لگائی ہے اور دوسری طرف ویمنز پریمیر لیگ کیلئے ممبئی کی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کی تصویر ہے۔

اس کے ساتھ ہرمن پریت نے کیپشن لکھا ”ہماری ٹیم کے دو لیڈر“۔ اس کے ساتھ ہی ہرمن پریت کور نے ممبئی انڈینز کی کپتان بننے کے بعد ممبئی انڈینز کے ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا اور کہاکہ ’ہیلو فیملی، آخر میں صرف نیلا رنگ۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز رہی ہے، ایسے میں ویمنز پریمیر لیگ میں بھی ممبئی انڈینز کی نظریں پہلے ایڈیشن میں ٹائٹل جیتنے پر ہوں گی۔