مشرق وسطیٰ

او آئی سی میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کردی گئی

تنظیم تعاونِ اسلامی (او آئی سی) کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے، جس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی ہے۔

جدہ: سعودی عرب میں جاری او آئی سی اجلاس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم تعاونِ اسلامی (او آئی سی) کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے، جس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم نے ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مذہبی منافرت اور عدم برداشت کو ہوا دیتی ہیں، اور اس طرح کی کارروائیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ ڈنمارک ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، اشتعال انگیزیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔