کرناٹک

80 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے کرناٹک میں منعقد شدنی اسمبلی الیکشن میں 80 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں اور جسمانی معذورین کے لئے گھر سے ووٹ دینے (ووٹ فرم ہوم/ وی ایف ایچ) کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

بنگلورو: الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے کرناٹک میں منعقد شدنی اسمبلی الیکشن میں 80 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں اور جسمانی معذورین کے لئے گھر سے ووٹ دینے (ووٹ فرم ہوم/ وی ایف ایچ) کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
ووٹر لسٹ میں غلطیوں کے ازالہ کے بغیر نئی فہرست کا اجراء افسوسناک
تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ کونسل کی مزید 3نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری

بنگلورو میں میڈیا سے بات چیت میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن 80 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں کو یہ سہولت فراہم کررہا ہے۔

ہماری ٹیمیں فارم 12D کے ساتھ ان لوگوں کے گھر جائیں گی۔ رازداری برتی جائے گی اور سارے عمل کی ویڈیو گرافی ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس عمل کی جانکاری دی جائے گی۔

جسمانی معذورین کے لئے موبائل ایپ سکشم متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ذریعہ وہ لاگنگ کرکے ووٹ دینے کا آپشن چن سکتے ہیں۔