مشرق وسطیٰ

کاروبار اور سرمایہ کاری، عالمی فہرست میں عمان کو نمایاں مقام حاصل

عالمی سطح پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملکوں کی فہرست میں عمان کی شمولیت سے واضح ہے کہ اسے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

مسقط: کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے عمان کو بہترین ملکوں میں شامل کرلیا گیا، عالمی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق عمان کو 2024 میں سرمایہ کاری یا کاروبار کرنے کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کی باوقار فہرست میں عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، یہ دوستانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے عمان کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

عالمی سطح پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملکوں کی فہرست میں عمان کی شمولیت سے واضح ہے کہ اسے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

عمان اپنے ویژن 2040 کے تحت قومی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے جبکہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک پائیدار اور جدت پر مبنی مستقبل کا خواہشمند ہے۔

وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری نے ان اصلاحات کو آگے بڑھانے، اقتصادی ترقی کو بڑھانے، نجی شعبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی ای او ورلڈ میگزین کی رپورٹ عمان کی کامیابی میں اہم میٹرکس کو نمایاں کرتی ہے، ملک کا معاشی استحکام کا اسکور 92.12 ہے۔ اس کے علاوہ عمان نے اپنی حکومتی پالیسیوں (92.36) اور ہنر مند لیبر فورس (92.75) کے لیے قابل تعریف درجہ بندی حاصل کی ہے۔

عمان کے ادارہ جاتی فریم ورک کی درجہ بندی 92.34 کے ساتھ مل کر یہ عوامل غیر ملکی سرمایہ کاری اور انٹرپرینیورشپ کے لیے اس کی کشش کو واضح کرتے ہیں۔

a3w
a3w