جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کی حلف برداری، سری نگر میں تیاریاں مکمل

راج بھون سری نگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق عمر عبداللہ چہارشنبہ کے دن شیر کشمیر انٹرنیشنل کانوکیشن سنٹر میں چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

سری نگر: سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں جموں وکشمیر کے چیف منسٹر کی حلف بر داری تقریب کے لئے اسٹیج پوری طرح سے تیار ہے جہاں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ 16اکتوبر کو اپنے عہدے اور راز داری کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

راج بھون سری نگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق عمر عبداللہ چہارشنبہ کے دن شیر کشمیر انٹرنیشنل کانوکیشن سنٹر میں چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ناصر اسلم وانی منگل کو اس ضمن میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایس کے آئی سی سی پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا:‘کافی لوگ اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہاں سیٹنگ گنجائش کتنی ہے وہی ایک بند وبست ہے باقی کچھ خاص نہیں ہے ’۔

تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا:‘شام تک معلوم ہوگا کہ اس تقریب میں کون شرکت کر رہے ہیں۔ اسلم نے کہاکہ کافی لوگ آنا چاہتے ہیں ہم دیکھ لیں گے کہ یہاں کتنی گنجائش ہے ’۔انہوں نے کہا:‘انڈیا الائنس کے بھی کچھ لیڈر اس تقریب میں شرکت کریں گے ’۔