شمالی بھارت

اومیش پال قتل کیس: عتیق احمد کے ایک اور واقف کار کامکان منہدم

حکام نے جرائم پیشہ سے سیاست بنے عتیق احمدسے تعلق رکھنے والے ایک مجرم کے مکان کو آج منہدم کردیا‘ اس موقع پر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کی گئی تھی۔

پریاگ راج(اترپردیش): حکام نے جرائم پیشہ سے سیاست بنے عتیق احمدسے تعلق رکھنے والے ایک مجرم کے مکان کو آج منہدم کردیا‘ اس موقع پر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
عتیق کے دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے چور کے تھے
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل

گذشتہ تین دنوں میں یہ ایسی تیسری انہدامی کاروائی ہے۔ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (پی ڈی اے) کے عہدیداریہاں پورا مفتی علاقہ میں جمعہ کی دوپہربلڈوزروں اوردیگر بھاری مشینوں کے ساتھ معشوق الدین کے مکان پہونچے جس کے خلاف بیسیوں کیسس درج ہیں۔

حکام نے مکان کومنہدم کرناشروع کردیا۔انہدامی کاروائی کے موقع پرپولیس اورانتظامیہ کے عہدیدار کثیرتعدادمیں موجودتھے۔ بتایاجاتا ہے کہ معشوق الدین، عتیق احمد سے قریبی طورپر وابستہ رہاہے جوگجرات کی ایک جیل میں قید ہے۔

عتیق احمد سے تعلق رکھنے والے افراد کے غیرقانونی ڈھانچوں کے خلاف پی ڈی اے کی کاروائی کایہ تیسرا دن ہے۔ اترپردیش پولیس نے بی ایس پی رکن اسمبلی راجوپال اوراس کے دوسیکیوریٹی گارڈس کے گذشتہ ہفتہ قتل کے کلیدی گواہ اومیش پال کے قتل کے سلسلہ میں عتیق احمدکے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔

اس واقعہ کے بعد چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی میں عہد کیاتھاکہ ان کی حکومت ریاست میں مافیاکا خاتمہ کردے گی۔ جمعرات کے روزدھومن گنج علاقہ میں ایک دومنزلہ عمارت کومنہدم کردیاگیاتھاجو صفدرعلی کی ملکیت تھی۔ یہ اسلحہ کاایک تاجر ہے اورعتیق احمد سے قریبی طورپر وابستہ ہے۔

اس سے ایک دن پہلے عتیق احمدکے ایک اورقریبی معاون ظفر احمد کے شہر میں واقع مکان کوبھی منہدم کردیاگیاتھا۔ اومیش پال قتل کیس کے ملزم اربازکوپیرکے روزپولیس کے ساتھ انکاؤنٹرمیں ہلاک کردیاگیاتھا۔

اومیش پال کی بیوی جیہ کی شکایت کی بنیادپرعتیق احمد، ان کے بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، دو لڑکوں،ان کے مددگاروں گڈومسلم، غلام اور دیگر9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاتھا۔