حیدرآباد
ٹرینڈنگ

کانگریس کے ہورڈنگس، کے سی آر اور اویسی کو مودی کا کٹھ پتلی بتایا گیا

ان ہورڈنگس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر (ایم آئی ایم) اسد الدین اویسی کو کٹھ پتلوں کی طرح استعمال کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کے شہر حیدرآباد میں ہفتہ کے روز انتخابی ریالی سے قبل کانگریس پارٹی نے مودی اور ان کے دیگر مخالفین کا مذاق لڑاتے ہوئے اختراعی ہورڈنگس لگائے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

ان ہورڈنگس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر (ایم آئی ایم) اسد الدین اویسی کو کٹھ پتلوں کی طرح استعمال کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔

 کانگریس پارٹی نے ان کٹھ پتلیوں کے ہورڈنگس کو ہائی ٹیک سٹی کے بشمول شہر کے اہم مقامات پر لگائے ہیں۔ کانگریس قائدین بی آر ایس اور مجلس پر بی جے پی کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کرتے آرہے ہیں۔

کانگریس قائد راہول گاندھی نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تلنگانہ میں منعقدہ اپنی تمام ریالیوں میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ بی آر ایس اور مجلس، بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔