سڑک حادثہ میں بس کا کنڈکٹر ہلاک، 5 مسافرین زخمی

حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ بس الٹ گئی اورکنڈکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال کے اسپتال بھیج دیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کنڈاگٹو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آرٹی سی بس کا کنڈکٹر ہلاک اور دیگر پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کو مخالف سمت سے آنے والی لاری نے ٹکر دیدی۔

جگتیال ڈپو کی یہ بس حادثہ کے وقت ورنگل ضلع کی سمت جارہی تھی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ بس الٹ گئی اورکنڈکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال کے اسپتال بھیج دیاگیا۔