شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

عدالت کی شرط پر مسلم نوجوان نے’ بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائے (ویڈیو وائرل)

نعرے لگانے کے بعد فیضان نے صحافیوں کو بتایا کہ ریل بناتے وقت اس سے غلطی ہوئی ہے اور اب وہ آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بھارت ماتا کی ہمیشہ جے ہے اور وہ ہمیشہ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتا رہے گا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد فیضان نثار نامی نوجوان نے، جس پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا الزام ہے، آج دارالحکومت بھوپال کے ایک پولیس اسٹیشن میں ترنگے کو سلامی دی اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کا نعرہ لگایا۔

متعلقہ خبریں
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا

فیضان نے حال ہی میں ریل بناتے ہوئے ‘پاکستان زندہ باد انڈیا مردہ باد’ کے نعرے لگائے تھے۔ اس سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ حال ہی میں 15 اکتوبر کو جبل پور ہائی کورٹ نے اسے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ مہینے کے دو منگل بھوپال کے مسرود پولیس اسٹیشن میں حاضری دیتے ہوئے وہاں ترنگے کو سلامی دے گا اور 21 بار ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے گا۔

اسی سلسلے میں آج فیضان تھانے پہنچا اور وہاں 21 بار بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے۔ نعرے لگانے کے بعد فیضان نے صحافیوں کو بتایا کہ ریل بناتے وقت اس سے غلطی ہوئی ہے اور اب وہ آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بھارت ماتا کی ہمیشہ جے ہے اور وہ ہمیشہ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتا رہے گا۔

اس سلسلے میں مسروڈ تھانہ انچارج منیش راج بھدوریا نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت پر فیضان وقت پر تھانے پہنچا اور 21 بار بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔