شمالی بھارت

عرس حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے موقع پر جنتی دروازہ کھول دیا گیا

اس دروازے سے نکل کرزیارت کے لئے آئے عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ جنتی دروازے کو دیکھنے اور اس سے گزرکر زیارت کے لئے رات بھر ایک لمبی قطار لگی رہی۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا جنتی دروازہ جمعہ کی صبح کھول دیا گیا۔ اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں عرس کے موقع پرچھ دنوں کے لئے جنتی دروازے کو روایتی انداز میں کھولا گیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ کیلئے جاری 20 لاکھ روپے کا تغلب۔ رقم لوٹانے ایک ہفتہ کی مہلت
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

 اس دروازے سے نکل کرزیارت کے لئے آئے عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ جنتی دروازے کو دیکھنے اور اس سے گزرکر زیارت کے لئے رات بھر ایک لمبی قطار لگی رہی اور آج صبح سویرے آستانہ کھلنے کے ساتھ ہی دروازہ کھلتے ہی دعا میں ہاتھ اٹھ گئے۔ درگاہ کمیٹی کے اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے بھیڑ کو موٹی رسیوں کے ذریعے کنٹرول کیا۔

آج رجب کا چاند نظر آگیا تو جنتی دروازہ کھلارہے گا۔ بصورت دیگر اسے خدمت کے وقت بند کر دیا جائے گا اور پھر ہفتہ سے چھ دنوں کے لیے کھولا جائے گا۔ اجمیر شریف میں عرس کی رونق بتدریج بڑھ رہی ہے۔ عرس کا اختتام بڑے قل کے چھینٹوں سے ہوگا۔

a3w
a3w