تلنگانہ

ہائی کمان کی ایماء پر بنڈی سنجے حلقہ اسمبلی کریم نگر سے مقابلہ کیلئے تیار

بی جے پی قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ اگر ہائی کمان ہدایت دیتی ہے تو وہ حلقہ اسمبلی کریم نگر سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

حیدر آباد: بی جے پی قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ اگر ہائی کمان ہدایت دیتی ہے تو وہ حلقہ اسمبلی کریم نگر سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 / نومبر کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کا پرچم لہرائے گا۔ ریاست بھر میں موافق بی جے پی لہر چل رہی ہے،مگر چند جماعتوں کی جانب سے دانستہ طور پر پروپگنڈہ کیا جارہا ہے کہ بی جے پی کی مقبولیت میں کمی آتی جارہی ہے۔

مگر حقیقت اِس کے برعکس ہے۔ بی آر ایس کا مقابلہ کرنے کی طاقت صرف بی جے پی کے پاس ہے۔ عوام کی تائید بھی بی جے پی کے ساتھ ہے، اس لئے دوباک، حضور آباد، جی ایچ ایم سی انتخابات میں عوام نے بی جے پی کا ساتھ دیا تھا۔

ریاستی حکومت کے طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون سے ہی تلنگانہ میں ترقی کا عمل جاری ہے۔ مرکزی حکومت تلنگانہ کے کسانوں سے دھان کی خریداری کرتے ہوئے تعاون کررہی ہے۔

مگر ریاستی حکومت جھوٹ کہتے ہوئے کسانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ روزگار ضامن اسکیم کے لئے بھی مرکزی حکومت کی جانب سے ہی فنڈس جاری کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی آر ایس کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوتا ہے تو وہ قرض جو 5 لاکھ کروڑ روپے ہے، آئندہ 5 سالوں میں 10 لاکھ کروڑ ہوجائے گا۔

a3w
a3w