حیدرآباد

گنیش مورتیوں کا وسرجن، حیدرآباد کی سڑکوں کی صفائی

گنیش مورتیوں کے وسرجن کے دوسرے دن گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے سینی ٹیشن اسٹاف کی جانب سے سڑکوں کی مناسب صفائی کا انتظام کیاگیا۔

حیدرآباد: گنیش مورتیوں کے وسرجن کے دوسرے دن گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے سینی ٹیشن اسٹاف کی جانب سے سڑکوں کی مناسب صفائی کا انتظام کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

بدھ کی صبح ہی سے شہر کی سڑکوں کی بہتر صفائی کو یقینی بنایاگیا کیونکہ گذشتہ روز گنیش مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر سڑکوں پر جابجا کچراڈالاگیاتھا۔

ہر 100میٹر کی دوری پر ایک سینی ٹیشن ٹیم بنائی گئی تھی۔شہر بھر میں تقریبا 200ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

کمشنر جی ایچ ایم سی امراپالی کاٹا نے کہا کہ کچرے کی فوری صفائی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہونے پائے۔

اسی دوران جی ایچ ایم سی کی جانب سے پیپلزپلازہ، نیکلس روڈ پر گنیش کی مورتیوں کو وسرجن کیلئے لانے والے کرین آپریٹرس اور بھاری بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورس کے لئے مفت ناشتہ کاانتظام کیاگیا تھا۔

اس ناشتہ سے گنیش منڈپوں کے ذمہ داروں نے بھی استفادہ کیا۔تقریبا دو ہزارافراد نے ناشتہ سے استفادہ کیا۔