کھیل
ٹرینڈنگ

شادی کی پہلی سالگرہ، شاداب خان اور اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ‘‘۔

ریاض: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع
رویندر جڈیجہ نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ‘‘۔

شاداب خان نے لکھا کہ’ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہا ہوں، ساتھ ہی آل راؤنڈر نے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

a3w
a3w