شمالی بھارت

لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار

اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں لو جہاد کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔

پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں لو جہاد کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔

متعلقہ خبریں
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو
خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی ،5 ملزمین گرفتار
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور اسقاط حمل کیس

سی او بسیل پور پرتیک دہیا نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کے والد کی شکای تپر بلسنڈا پولیس نے ملزم سلیم کے خلاف عصمت دری، پاسکو ایکٹ اور تبدیلی مذہب ایکٹ کے تحت سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

بلسنڈا تھانہ پولیس کے مطابق شکایت میں سلیم پر الزام لگایا ہے کہ اس نے نابالغہ کو اپنے معاشقے میں پھنسا کر اس کے ساتھ کئی بار جسمانی تعلقات قائم کئے۔

ڈیرھ سال تک ہوس کا شکار بنانے کے بعد ملزم نے لڑکی کا مذہب تبدیل کرا کر نکاح کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پورے منصوبے کو انجام دینے کے لئے ملزم لڑکی کو بھگا کر لے جارہا تھا۔ اسی دوران اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔

a3w
a3w