حیدرآباد

ملک میں صدارتی جمہوریت لانے ایک ملک، ایک الیکشن کا شوشہ: ریونت ریڈی

صدر کانگریس نے کہا کہ اب ملک بھر میں کچھ عرصہ تک اسی موضوع پر بحث مباحث ہوں گے۔ ہم کو ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنا چاہئے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ہندوستان کو پارلیمانی جمہوریت سے صدارتی جمہوریت میں تبدیل کرنے کیلئے ون نیشن۔ ون الیکشن کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

 آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نظریہ سے ملک میں جمہوریت خطرہ میں پڑ جائے گی اور کانگریس اس نظریہ کی شدت سے مخالفت کرے گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی نے ر یاستوں کے حقوق سلب کرنے کیلئے بیک وقت پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات کے موضوع کو سامنے لایا ہے۔

 صدر کانگریس نے کہا کہ اب ملک بھر میں کچھ عرصہ تک اسی موضوع پر بحث مباحث ہوں گے۔ ہم کو ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنا چاہئے۔

ملک میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ عوام، بی جے پی کی باتوں میں آنے تیار نہیں ہیں۔ کرناٹک کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں مودی اور امیت شاہ نے مسلسل ایک مہینہ تک انتخابی مہم میں حصہ لیا مگر بی جے پی کو کامیاب بنانے میں یہ دونوں ناکام رہے۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ منی پور کے موضوع پر مودی نے پارلیمنٹ میں منہ نہیں کھولا، عوام کی توجہ ہٹانے کی بھر پور کوشش کی۔ اب جبکہ سروے رپورٹس پانچ ریاستوں میں کانگریس کی کامیابی کے امکانات ظاہر کررہے ہیں تو بی جے پی پریشان ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کانگریس کو 38 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ اس بات سے خوفزدہ بی جے پی ون نیشن۔ ون الیکشن کے موضوع کو اچھالا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انڈیا اتحاد بھی اس طریقہ کار کے خلاف ہے۔