حیدرآبادسوشیل میڈیا

ہلدی کی تقریب کے دوران ایک شخص کاانتقال، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

انتقال ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد ربانی کے نام سے ہوئی ہے جو زیورات کی دکان پر کام کرتے تھے۔ جمعرات کو حیدرآباد سے اسی طرح کاایک اور معاملہ سامنے آیا جہاں 24 سالہ وشال نامی پولیس کانسٹبل جم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک دم توڑ دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک گھر میں ہلدی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب تقریب میں شریک ایک شخص کی اچانک موت ہوگئی۔ یہ واقعہ پرانا شہر کے کالا پتھر علاقہ کا ہے۔ 20 فروری کو پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد

انتقال ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد ربانی کے نام سے ہوئی ہے جو زیورات کی دکان پر کام کرتے تھے۔ جمعرات کو حیدرآباد سے اسی طرح کا ایک اور معاملہ سامنے آیا جہاں 24 سالہ وشال نامی پولیس کانسٹبل نے جم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک دم توڑ دیا۔

ہلدی کی تقریب کی ویڈیو میں محمد ربانی شادی کی تیاری کے دوران دولہے کے پاؤں پر ہلدی لگانے سے قبل مسکراتے ہوئے اور مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔

تقریب ہلدی کے دوران موجود دیگر مہمان ہنسی مذاق میں مصروف تھے۔ وہاں موجود ایک خاتون نے محمد ربانی کے ساتھ بھی مذاق کیا۔ محمد ربانی بھی خوش مزاجی سے ان کی باتیں سن کر ہنس رہے تھے لیکن جب ربانی جیسے ہی ہلدی لگانے کیلئے آگے کی طرف جھکتے ہیں وہ فرش پر گرجاتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

دولہے اور دوسرے مہمان فوراً محمد ربانی کو زمین سے اُٹھانے کیلئے دوڑ پڑے۔ محمد ربانی کو فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن دوسرے دن 21 فروری کو وہ انتقال کرگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ محمد ربانی کے انتقال کے بعد شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی تھی۔

اس واقعہ کے چند دن بعد حیدرآباد سے اس طرح کا دوسرا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان پولیس کانسٹبل ورزش کے دوران جم میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

سی سی ٹی وی میں قید واقعہ کی ویڈیو میں کانسٹبل وشال کو پش اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنا سیٹ ختم کرنے کے بعد وہ دوسری طرف چلا جاتا ہے اور آگے جھکتے ہوئے کھانستا دکھائی دیتا ہے۔

وشال قریب ہی ایک مشین کا سہارا لیتا ہے لیکن اس کی کھانسی زور دار ہوجاتی ہے۔ چند لمحوں بعد وہ زمین پر بیٹھتا ہے اور گرجاتا ہے۔ جم میں موجود وشال کے ساتھیوں نے وشال کو اسپتال پہنچایا  جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔