دیگر ممالک

جنوبی افریقہ میں بھیانک سڑک حادثہ،45 افراد ہلاک

 محکمہ نے جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر بس، جو مبینہ طور پر بوٹسوانا سے لوگوں کو لیمپوپو میں موریا لے کر جا رہی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ملک کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ جانکاری دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

 محکمہ نے جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر بس، جو مبینہ طور پر بوٹسوانا سے لوگوں کو لیمپوپو میں موریا لے کر جا رہی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سنڈیسیوے چکونگا نے کہا، "میں مماتکالا کے قریب المناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم ذمہ دارانہ طور پر ہر وقت انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کی تاکید کرتے ہیں کیونکہ اس ایسٹر ویک اینڈ پرہماری سڑکوں پر زیادہ لوگ ہیں ۔” راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اصل وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

a3w
a3w