حیدرآباد
شہر حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک
ملک پیٹ کے شالی واہنا نگرپارک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔مہلوک کی شناخت چندانائک کے طورپر کی گئی ہے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے ملک پیٹ علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ملک پیٹ کے شالی واہنا نگرپارک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔مہلوک کی شناخت چندانائک کے طورپر کی گئی ہے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔