مہاراشٹرا
تھانے کے اسکری یارڈ میں زبردست آگ، پانچ گودام زد میں، کوئی جانی نقصان نہیں
تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے سنیچر کو بتایا کہ یہ واقعہ شیل علاقے کے ببلو کمپاؤنڈ میں پیش آیا ۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں واقع ایک اسکری یارڈ میں کل دیررات اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پانچ گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے سنیچر کو بتایا کہ یہ واقعہ شیل علاقے کے ببلو کمپاؤنڈ میں پیش آیا ۔
تڈوی کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوراً موقع پر روانہ ہوئیں اور مسلسل جدوجہد کے بعد ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ صرف اسکری یارڈ کے اندر واقع پانچ گوداموں تک محدود رہی اور اس سے باہر نہیں پھیلی، جس سے مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
یاسین تڈوی نے یہ بھی کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔