شمالی بھارت

او پی راج بھر کی قیادت والی ایس بی ایس پی دوبارہ این ڈی اے میں شامل

سماج وادی پارٹی کی اتحادی ایس بی ایس پی راج بھر کی یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد این ڈی اے میں دوبارہ ضم ہوگئی۔

نئی دہلی: او پی راج بھر کی قیادت والی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں دوبارہ شامل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
یہ الیکشن مذہب کے تحفظ کا ہے:شاہ (ویڈیو)
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

سماج وادی پارٹی کی اتحادی ایس بی ایس پی راج بھر کی یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد این ڈی اے میں دوبارہ ضم ہوگئی۔ این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد راج بھر نے کہا کہ ملک میں سماجی انصاف، سلامتی، گڈ گورننس، پسماندہ، استحصال زدہ، پسماندہ، دلتوں، خواتین کے تحفظ کے لیے بی جے پی اور ایس بی ایس پی مل کر کام کرے گی۔

ایس بی ایس پی لیڈر نے ٹویٹ کیا، "دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ میں مسٹرشاہ، مسٹر مودی اور مسٹر جے پی نڈا کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہوں۔

راج بھر نے گزشتہ سال اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے حلیف کے طور پر بی جے پی کے خلاف اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اس سے پہلے وہ 2019 تک یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی کابینہ میں وزیر تھے۔

شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ” او پی راج بھر سے دہلی میں ملاقات ہوئی اور انہوں نے این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ میں این ڈی اے خاندان میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ان کے اتحاد میں شامل ہونے سے اتر پردیش میں این ڈی اے مضبوط ہوگا نیز غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔