بھارت

آپریشن اجے: اسرائیل سے 212 ہندوستانی شہریوں کو لے کر چارٹرڈ طیارہ دہلی پہنچا

فلسطینی دہشت گرد گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیل چھوڑنے کے خواہشمند 212 ہندوستانیوں کو لے کر پہلی چارٹر فلائٹ جمعرات کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور جمعہ کی صبح دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔

نئی دہلی: فلسطینی دہشت گرد گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیل چھوڑنے کے خواہشمند 212 ہندوستانیوں کو لے کر پہلی چارٹر فلائٹ جمعرات کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور جمعہ کی صبح دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

مرکزی حکومت کے آپریشن اجے کے تحت 212 ہندوستانی شہریوں کو آج صبح 5.50 بجے اسرائیل سے دہلی لایا گیا۔ اس وقت اسرائیل میں تقریباً 20,000 ہندوستانیوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے اور حکومت ہند نے آپریشن اجے کے تحت انہیں بحفاظت وطن واپس لانا شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی پوری توجہ اسرائیل میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں موجود ہندوستانی جو واپس آنا چاہتے ہیں انہیں ہندوستانی سفارت خانے میں رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔ تقریباً بیس ہزار ہندوستانی اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں، مسٹر باگچی نے کہا کہ آپریشن اجے وہاں سے آنے کے خواہش مند ہندوستانیوں کی مانگ پر مبنی ہوگا۔ اس وقت چارٹر پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ لیکن اگر مستقبل میں ضرورت محسوس کی گئی تو ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔ آپریشن میں ہندوستانی فضائیہ کے رول سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

a3w
a3w