دہلی

اپوزیشن ارکان نے وقف جے پی سی سربراہ کو دھمکایا : تیجسوی سوریہ

بی جے پی قائد تیجسوی سوریہ نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کولکھا ہے کہ بعض اپوزیشن ارکان نے وقف جے پی سی کی ایک میٹنگ کے دوران صدرنشین جگدمبیکا پال اور ایک گواہ کو دھمکایا اور کاغذات بھی پھاڑڈالے۔

نئی دہلی: (پی ٹی آئی) بی جے پی قائد تیجسوی سوریہ نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کولکھا ہے کہ بعض اپوزیشن ارکان نے وقف جے پی سی کی ایک میٹنگ کے دوران صدرنشین جگدمبیکا پال اور ایک گواہ کو دھمکایا اور کاغذات بھی پھاڑڈالے۔

متعلقہ خبریں
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ارکان کا رویہ غیرپارلیمانی تھا۔ اُس دن کمیٹی نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ انور مانیپاڑی کو بلایا تھا تاکہ کرناٹک میں وقف اراضی ”اسکام“ کے تعلق سے ان کی بات سنی جائے۔

چند دن قبل اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کو لکھا تھا کہ دوران ِ میٹنگ جگدمبیکا پال نے پارلیمانی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی۔

اوم برلا کے نام مکتوب میں تیجسوی سوریہ نے کہا کہ انور مانیپاڑی نے اپنے دور (2012) میں داخل ایک رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس رپورٹ میں 2 لاکھ کروڑ کی وقف اراضی خانگی اداروں کو دینے تقریباً 2 ہزار ایکڑ کی اراضی کے بڑے پیمانہ پر انکروچمنٹ یا فروخت کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں انڈین نیشنل کانگریس کے بعض قائدین کا نام لیا گیا۔ تیجسوی سوریہ نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے علم میں یہ بات لائے جاتے ہی اپوزیشن ارکان نے میٹنگ درہم برہم کردی۔ انہوں نے گواہ اور صدرنشین دونوں کو دھمکایا اور کاغذات پھاڑدیئے۔