ایشیاء

بیگم خالدہ ضیاء کو رہا کرنے کا حکم

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے آج سابق وزیراعظم اور اہم اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے آج سابق وزیراعظم اور اہم اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں
بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگلہ دیش: جیل سے 500 قیدی فرار
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد

شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے فوج کے اقتدار پر قبضہ جمانے کے چند گھنٹے بعد یہ حکم دیا گیا۔

صدر کی پریس ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ شہاب الدین کی زیر قیادت ایک میٹنگ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)چیر پرسن بیگم خالدہ ضیاء کو رہا کردینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

اس میٹنگ میں فوجی سربراہ جنرل وقارالزماں، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان اور اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ قائدین بشمول بی این پی اور جماعت اسلامی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

a3w
a3w